ضمنی گرانٹ منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جانے کی اجازت ہے اسی لئے یہ پیش کی گئی ہیں،وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی

ہفتہ 29 جون 2019 14:38

ضمنی گرانٹ منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جانے کی اجازت ہے اسی لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2019ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ضمنی گرانٹ منظوری کے لئے اس ایوان میں پیش کئے جانے کی اجازت ہے‘ اسی لئے یہ گرانٹس اس ایوان میں پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری کی طرف سے اٹھائے گئے نکتے کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ آرٹیکل 84 رواں مالی سال کے دوران اگر ضروریات کے لئے ناکافی ہے تو اس ایوان کو ضمنی گرانٹ منظور کرنے کی اجازت ہے اس لئے یہ گرانٹس ایوان میں پیش کی گئی ہیں۔