Live Updates

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کی فاتحہ خوانی کیلئے مہمانوں کی کثیر تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری

ہفتہ 29 جون 2019 20:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کی فاتحہ خوانی کیلئے گزشتہ دنوں کی طرح ہفتے کے روز بھی دن بھر مہمانوں کی کثیر تعداد میں آمد جاری رہی۔ فاتحہ خوانی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ، اقلیتی رہنما،سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی اور صوبائی وزیر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سمیت کئی سینئر سیاسی رہنما صوبائی وزیر سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے سلسلے میں ان کے گھر تشریف لائے۔ افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر رستم شاہ مہمند، معروف شخصیت میجر عامر، سینیٹر الیاس بلور، ممبر صوبائی اسمبلی شاہ محمد، جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر عنایت اللہ خان، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک طارق اعوان اور جے یو آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک ریاض اور دیگر سابقہ اور موجودہ ممبران صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر اطلاعات سے ان کے گھر پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی میں ممتاز کاروباری شخصیات و تاجر برادری، صحافی برادری، ڈاکٹر کمیونٹی اور وکلاء برادری کے رہنماؤں اور مختلف ڈویژن کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات