ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت حاجی میر علی محمد نوتیزی کا صادق سنجرانی کی مکمل حمایت کا اعلان

ہفتہ 29 جون 2019 23:01

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2019ء) ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت وسابق صوبائی وزیر حاجی میر علی محمد نوتیزی نے اپنے جاری کردہ بیان میں چیرمین سینٹ حاجی محمد صادق سنجرانی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے کے 72سال بعد صوبہ بلوچستان کے ایک پسماندہ ضلع چیرمین سینٹ بنایا گیا حالانکہ پاکستان کی استحکام اور مضبوطی کے لیے بلوچستان کے عوام کے ساتھ ساتھ ضلع چاغی کے عوام نے بھی بڑی قربانیاں دی اور28مء 1998کو ایٹمی دھماکوں کو اپنے سینے پر برداشت کرکے چاغی ضلع نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا اس لیے چاغی جیسے شہرت یافتہ ضلع کی عظمت اور یہاں کے عوام کی حب الوطنی کو مدنظر رکھتے ہوئے چاغی سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینٹ مذید کام کرنے دینا چاہیے چاغی ملک کا جغرافیائی لحاظ سے بھی اہم ترین ضلع بھی ہے جس کی سرحدیں ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں اور یہاں کے غیور عوام نے ہروقت پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیا ہے حزب اختلاف کے قائدین میاں شہباز شریف ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری ۔بلاول بھٹو زرداری ۔مولانا فضل الرحمن اور اسفندیار ولی خان سے ھماری بھر پور اپیل ہے کہ وہ سیاسی میدان میں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے ملک وقوم کی خدمت کرنے والے حاجی محمد صادق سنجرانی جیسے باصلاحیت وباکردار شخصیت کو چیرمین سینٹ کے عہدے پر مذیدخدمت کا موقع دیں اپوزیشن نے انھیں خود چیرمین سینٹ بنا کر بلوچستان کے عوام پر بہت بڑا احسان کردیا اور ان کے چیرمین بننے سے صوبے کی احساس محرومی اور قومیتوں کے درمیان تفریق کا خاتمہ ہورہاہے ان کے خلاف عدم اعتماد لانے سے پسماندہ صوبے کے لوگوں میں پائی جانے والی احساس محرومی میں مذید اضافہ ھوگا اس لیے اپوزیشن جماعتیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور حاجی محمد صادق سنجرانی کو خدمت کا موقع دیں ۔