Live Updates

بلا امتیاز تمام عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے ،نصیراللہ خان زیرے

ہفتہ 29 جون 2019 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ میں عوام کی جوق در جوق شمولیت پارٹی کے درست موقف ، مثبت پالیسیوں ، بلا امتیاز تمام عوام کی اجتماعی خدمت پر مہر تصدیق ہے ، حلقہ پی بی31کے تمام عوام کی بلا امتیاز رنگ ونسل خدمت کو جاری رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیئے جائینگے ، پشتون عوام پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تختانی بائی پاس دائود ٹاون کلی دولت آباد میںنادر شاہ دوتانی ، امیر محمد ، حاجی دائود ، حاجی محمد کریم ،حاجی شہاب الدین ،حاجی طور جان کی قیادت میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ ق اور دیگر سیاسی جماعتوں کے 200کارکنوں اور عوامی شخصیات کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرعلاقائی سیکرٹری سابق کونسلر حمد اللہ بڑیچ ،سینئر معاون سیکرٹری سابق کونسلر نعیم خان اچکزئی ،نادر شاہ دوتانی ، امیر محمد ، حاجی دائود ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ کو بجا ء طور پر امید ہے کہ نئے شامل ہونیوالے پارٹی کو فعال ومنظم بنانے کیلئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور قومی سیاسی جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہروقت درست قومی موقف اور پالیسی کو اپناتے ہوئے اپنے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور اس کے دفاع کیلئے جدوجہد کی ہے ۔ پارٹی کی جدوجہد پشتونخوا وطن کی قومی وحدت ، ملی تشخص کے قیام ، جمہورکی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین وقانون کی حکمرانی ، قوموں کی برابری ، سماجی عدل وانصاف کے قیام ، آزاد عدلیہ ومیڈیا کیلئے ہمیشہ جاری رہیگی اور پشتونخوامیپ نے اب بھی ہر محاذ میں جمہوری قوتوں کی صفوں میں شامل ہوکر صف اول کا کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہر طرح سے ناکام ہوچکی ہے الیکشن سے قبل بلند بانگ دعووں ، سیاستدانوں کا مذاق اڑانے والوں ، ریاست مدینہ کے قیام کے دعویداروں ، اربوں ڈلر ملک میں واپس لانے والوں، کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں مکانات کی تعمیر کرنیوالوں نے غریب عوام سے روٹی ، کپڑا مکان سب چھینتے ہوئے انہیں نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے ۔

1کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے مختلف وفاقی محکموں ، کارپوریشنز ودیگر اداروں سے ملازمین کوبیروزگار کردیا گیا ، 50لاکھ مکانات دینے کی بجائے لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے جبکہ احتساب کے نام پر انتقام کی سیاست کی جارہی ہے ۔ پشتونخوامیپ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہر جمہوری احتجاج کا راستہ اپنائیگی اور اپنے عوام کو موجودہ بدترین واذیت ناک صورتحال سے نجات دلائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ تمام عوام کی بلاامتیاز اجتماعی خدمت کو ترجیحی دیتے ہوئے ہر حلقے میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیئے ہیں۔ پچھلے دور حکومت میں پارٹی نے مخلوط حکومت میں رہتے ہوئے تمام مفلوج اداروں کو فعال کرکے انہیں عوام کی خدمت پر مامور کیا ۔ تعلیم ، صحت ، آبنوشی کے محکموں کے ذریعے ہر حلقے میں ترقیاتی اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے پی بی5کے حلقے میں صرف تعلیم کے شعبے میںبندوں سکولوں کو فعال کرنے ، اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے ، تقریباً25نئے پرائمری سکولوں کیلئے زمین کی خریداری اوربعد ازاں سکولوں کی تعمیر جن میں آج ہزاروں طلباء وطالبات علم کی روشنی سے منور ہورہے ہیں ۔ جبکہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی انٹر بوائز کالج کی تعمیر ، ارواح شاد عبدالرحیم مندوخیل مرحوم کے نام سے منسوب پبلک لائبریری کے قیام ، مستحق طلباء وطالبات میں اسکالر شپ کی تقسیم ، صحت کے شعبے میں تقریباً 12بنیادی ہیلتھ مراکز کی تعمیر،مستحق مریضوں میںعلاج ومعالجے کیلئے میڈیکل فنڈز کی فراہمی ، آبنوشی کے شعبے میں تقریباً70کے قریب واٹر سپلائی اسکیمیات کی تنصیب ، بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر ،تختانی بائی پاس کو دو راہے کرنے ، مختلف سڑکوں ، گلیوں کی تعمیر ، بجلی کے ٹرانسفارمز ، کھمبوں کی تنصیب ، مختلف کلیوں میں گیس پائپ لائنز بچھانے سمیت نئے کنکشنز کی فراہمی ، نالیوں ، سیلابی ریلوں کی تعمیر ، گلیوں محلوں میں ٹف ٹائل کرنے اور دیگر عوامی فلاح وبہبود کے اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے کارکنوں کی پشتونخوامیپ میں شمولیت ان کارکنوں کا درست اور مثبت فیصلہ ہے جس پر پشتونخوامیپ انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ شمولیت کرنیوالوں میں سحر گل ، نور محمد ، احسان اللہ، سید محمد ، نور محمد ، شراف الدین ، کلیم اللہ ، ثناء اللہ، محمد جان ، رازق جان ، احسان علی ، شیر بیگ ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ، محمد رمضان ، محمد نبی ، عامر جان ، عبدالستار ، امیر محمد ، کلیم اللہ، بسم اللہ ، جمعہ گل ، فدا محمد ، شاہ ولی ، شیر محمد ، باز محمد ، محمود دائود ، محمد ، احسان اللہ ، ولی محمد ، جان محمد ، خان محمد ، آغا محمد ، عبدالستار ، خان آغا ، نور اللہ ، امیر جا ن ،رحمت اللہ ، رحمت اللہ ، حاجی جمعہ ، محمد یوسف ، حاجی محمد ، میراج ، شہزاد ہ ، غلام سرور ، شیر آغا، غلام دستگیر ، رحمت اللہ ،محمد عمیر ، لعل محمد ، محمد عیوض ، عبدالغفار ، عجب خان ، طور جان ، نظر گل ، گل محمد ، محمد ظاہر ، عبدالغفار ، محمد اللہ ، برہان الدین ، اسد اللہ ، محمد میر ، رمضان ، عالم گل ، جمعہ خان ، حاجی خدائے رحیم ، خان جان ، قدرت اللہ ، حاجی اللہ گل ، غلام علی ، سمیع اللہ ، دلبر خان ، محبوب ، محمد رحیم ، محمد اکبر ، صالح محمد اسماعیل آغا ، نذر محمد ، محمد گل ، سید محمد ، حاجی سخی داد ، حاجی امیر خان ، حاجی دائود ، حاجی گل محمد ، حاجی محمد کریم ، نازک میر ، حاجی علی محمد ، حاجی سخی داد ، لونگ ، بارگزئی ، حاجی سردار ، شیر علی ، محمد گل ، عبداللہ ، نور محمد ، خوشحال ، خیر اللہ ، آغا گل ، مالک ، عجب خان ، صوبیدار ، خدائیداد ، در محمد ، محمد یونس ، خالق داد ، سید عالم ، محمد حسن ، میر آغا ، محمد ابراہیم ، محمد عمیر ، امان اللہ ، عبدالخالق ، غلام رسول ، نجیب اللہ ، غلام محمد ، ظاہر شاہ ، محمد طاہر خان ، غلام سخی ، پہلوان ، شالون ، حاجی عبید اللہ ، محمد نبی ، حاجی خدائیداد ، حاجی بسم اللہ ،اسد اللہ آغا ، حبیب اللہ ، حاجی محمد دائود ، عبداللہ ،بخت ، حاجی محمد کریم ، حاجی جمعہ ، سخی محمد ،حاجی شہاب الدین ، سید عطاء محمد ، حبیب اللہ ، حاجی طور جان ، اسد اللہ ، عبید اللہ ، ظفر اللہ ودیگر شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات