مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی بنیادرکھ دی گئی،الیکشن کے ذریعے عہدیداروں کاچنائو

اتوار 30 جون 2019 19:05

ملتان ۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2019ء) ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکے قائدین نے ملتان میں منعقدہ نمائندہ اجلاس میں متفقہ طور پر تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے نئی تنظیم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور الیکشن کے ذریعے عہدیداروں کا انتخاب کیا ہے چیف الیکشن کمشنر شرافت علی مبارک اور ممبران عتیق میر، حاجی افضل کے اعلان کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے سینئر تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی کو چیئرمین، اسلام آباد کے رہنما محمد کاشف چوہدری کو مرکزی صدر اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عبد القیوم آغا کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے جس پر ملک بھر کے تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ اس سلسلے میں راجھستان میرج کلب ممتاز آباد میں تاجر تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے نمائندہ تاجروں نے شرکت کی اور باضابطہ طور پر الیکشن ہوئے جو عہدیداران منتخب ہو ئے وہ تین سال تک کام کریں گے نومنتخب عہدیداران میں سرپرست اعلی کے لئے اعزازی عہدے پر شاہد رزاق سکا (پنجاب) جبکہ آئینی طور پر تین سال کے لئے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی(پنجاب) صدر محمد کاشف چوہدری (وفاق) جنرل سیکریٹری پر عبد القیوم آغا (بلوچستان) کا اعلان کردیا گیا جبکہ دیگر دیگرچاروں صوبوں کے لئے وائس چیئرمین، سینئر نائب صدر،نائب صدر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری کا تاجر قائدین کی مشاورت سے اعلان بعد میں کیاجائے گا تاہم رابطہ سیکریٹری اطلاعات، فنانس سیکریٹری اور سیکریٹری سوشل میڈیا کے ایک ایک عہدیدار ہوں گے اس موقع پر سپریم کونسل اور کوآرڈینیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ کے پی کے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں اور جنو بی پنجاب سے دس دس تاجر رہنماؤں کو نمائندگی دی جائے گی جبکہ اس موقع پر سات تاجر رہنماؤں پر مشتمل آئینی کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا گیا جو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قوائد و ضوابط بنائے گی اور اسے حتمی شکل دی جائے گی اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے تمام صوبوں کے تاجر قائدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میں دیگر عہدوں پر اپنے اپنے تاجر رہنماؤں کے نام دیں گے جن کا تنظیمی عہدیداران کی مشاورت سے بعد میں اعلان کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کو نام دیئے جائیں گے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے عہدیداران کا اعلان ہو نے پر ملک بھر سے آئے اڑھائی سو سے زائد نمائندہ تاجر تنظیموں کے قائدین نے ہاتھ اٹھا کر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے مرکزی تنظم تاجران پاکستان کے الیکشن کے عہدیداران کے اعلان کے موقع پر میر پور خاص میں تاجر رہنما بلال جیلانی پر حملے اور گوجرانوالہ میں پاور لومز پر انتظامیہ کی جانب سے چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھرسے آئے دیگر تاجر رہنما شوکت خان،شرجیل میر، رانا اکرم، محمود عالم جٹ، میاں فضل الرحمن، سید شاہ رضا، سرور خان اچکزئی،، ملک عامر اعوان، حاجی بابر قریشی، ذیشان صدیقی، کاشف رفیق فہد اسحاق سانگی ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔