Live Updates

اپوزیشن حکومت کے خلاف تحریک میں تذبذب کا شکار ہے ، نصرت واحد

پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم اور ٹرین مارچ میں ناکامی اور ن لیگ نواز شریف کے خلاف مقدمات کا شکار ہے، رکن قومی اسمبلی

اتوار 30 جون 2019 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف تحریک میں تذبذب کا شکار ہے پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم ، ٹرین مارچ میں ناکامی اور آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف مقدمات کی وجہ سے کنفیوز ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکن سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو مقدمات سے نجات کیلئے ہمیں سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس کے باعث لیگی کارکن سڑکوں پر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ اے پی سی بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے اپوزیشن کی دیگر جماعتیں سمجھتی ہیں کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کو کیس میں ریلیف کیلئے ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے مولانا فضل الرحمن بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر نے کے باوجود حکومت کو ٹف ٹائم نہ دے سکے ہیں انہیں اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ستاتی ہے الیکشن میں ایم این اے شپ اور کشمیر کمیٹی کی چیئر مین شپ نہ ملنے کے باعث مولانا فضل الرحمن نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں کشمیر کاز کو سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمن نے نقصان پہنچا یا ہے حکومت مسلم لیگ ن کی ہو یا پیپلز پارٹی کی مولانا کی کشمیر کمیٹی کی چیئر مین شپ کی لسٹ ہر بار پکی ہو تی تھی اس بار تحریک انصاف نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور ان کے سیاسی کے بجائے ذاتی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات