مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا

پیر 1 جولائی 2019 14:36

مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل منگل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2019ء) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رہبر کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کی تقرری کے بعد چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سیاسی جلسوں اور ملکی معاشی صورتحال پر غور کریگی۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نیب کے اسیر اور آئندہ ممکنہ گرفتاریوں سے متعلق امور پر غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی عوامی رابطہ مہم علیحدہ علیحدہ کرنے یا پھر مشترکہ طور کرنے پر بھی غور کریگی۔ذرائع نے بتایاکہ رہبر کمیٹی بی اے پی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی روکنے کیلئے کیے گئے رابطوں سے متعلق غور کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی گیارہ رکنی ہے پی پی پی ،ن لیگ نیشنل پارٹی ،پختونخوا میپ ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر ارکان کمیٹی میں شامل ہیں ،رہبر کمیٹی سید یوسف رضا گیلانی نیئر بخاری شاہد خاقان عباسی احسن اقبال میر طاہر بزنجو ،عثمان خان کاکڑ آفتاب احمد خان شیر پاو سمیت دیگر شرکت کریں گے