عوام کو پھلوں میں ضرررساں حشرات وبیماریوں کے متعلق تربیت دی جارہی ہے‘محکمہ زراعت آزاد کشمیر

پیر 1 جولائی 2019 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2019ء) محکمہ زراعت آزادکشمیر کے شعبہ آئی پی ایم کے زیراہتمام انسدادی مہم برائے تدارک والنٹ ٹرنک بوررانٹومالوجسٹ ظفرجہانگیر اعوان کی سربراہی میںضلع نیلم میں جاری ،عوام کو پھلوں میں ضرررساں حشرات وبیماریوں کے متعلق تربیت دی جارہی ہے ،ضلع نیلم کی دوتحصیلوں میں دوٹیمیں بنائی گئی ہیں ایک ٹیم تحصیل آٹھمقام کے اندر اور دوسری ٹیم تحصیل شاردہ کے عوام کو تربیت دے رہی ہے ،اس موقع پر انٹومالوجسٹ ظفرجہانگیر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر کا 5فیصد رقبہ باغات پر مشمل ہے جن میں سیب ،خوبانی ،آلو بخارہ ،اُخروٹ اور دوسرے اہم پھل ہیں جہاں ان کی پیدواری ،عوامل کا خیال رکھنا ضروری ہے وہاں خصوصاً حشرات اور بیماریوں سے بچائو بھی اہم عمل ہے ،کیونکہ بعض اہم حشرات اور بیماریوں کا تدارک موسم گرما کے دوران کرنا انتہائی ضروری ہے جس میں خصوصی طور پر اخروٹ کے ضرر رساں بیماریاں حشرات شامل ہیں ،اخروٹ کو ان کے حشرات اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا بہت اہم ہیں ،اُخروٹ کو ان کے حشرات اور بیماریوں کے تدارک کیلئے شعبہ آئی پی ایم نے نیلم ویلی میں ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے اس انسدادی مہم میں تحصیل اٹھمقام،اور تحصیل شاردہ میں دوٹیمیں کام کررہی ہیں جو کہ زمینداروں وکاشتکاروں کو اُخروٹ کے ضرررساں حشرات وبیماریوں سے متعلق آگاہی ،ان کے تدارک اور انسداد کے بارے میں عملی تربیت کے ساتھ ساتھ زرعی ادویات کے استعمال اور سپرے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں ،اس انسدادی مہم میں کسانوں کے باغات پر مفت سپر کیا جارہا ہے ،ہر گائوں میں انسداد ی مہم کیلئے فعال زمینداروں کی ایک انسداد ی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس کا مقصد زمینداروں کو انسدادی مہم کیلئے فعال بنانا اور محکمہ کی ٹیموں کیساتھ تعاون کیلئے آمادہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :