حکومت آزادکشمیروزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میںبرج،سڑکات بناکرعوام کوسفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم

پیر 1 جولائی 2019 16:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2019ء) حکومت آزادکشمیروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںبرج،سڑکات بناکرعوام کوسفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم۔آزادکشمیرمیںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارسنبھالنے کے بعدعوامی فلاح وبہبود،گڈگورننس کے نفاذ،میرٹ کی بحالی اورعوام کوان کی دہلیزپرسہولیات میسرکرنے کاجوسفرشروع کیاتھاوہ کامیابی سے جاری و ساری ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیربھرمیںبلاتخصیص تاریخ سازمیگاپراجیکٹس شروع کئے۔ضلع کوٹلی میںبھی تاریخی نوعیت کے بڑے میگاپراجیکٹس پرکام تیزی سے جاری ہے جواپنی مقررہ مدت تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے۔

(جاری ہے)

ہولاڑکے مقام پرپاکستان اورآزادکشمیرکوملانے والاہولاڑبرج جوکہ اونچائی کے لحاظ سے آزادکشمیرمیں منفردحیثیت کامقام رکھتاہے اس برج کی تعمیرسے جہاں آزادکشمیراورپاکستان کی مسافت کمی واقع ہوگی وہاںدوران سفرعوام کوسفرکے دوران کسی قسم کی سفری اذیت کاسامنانہ ہوگا۔

تتہ پانی سے ملانے والاتھلہیربرج،اندرون شہرپختہ سڑکات کی تعمیر،اضلاع سے اضلاع کوملانے والی بین الاقوامی معیارکی شاہرات،گریٹرواٹرسپلائی سکیم،سکندرحیات سپورٹس سٹیڈیم پرجاری کام،مختلف پبلک پوائنٹس پرسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اوروزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت آزادکشمیرکے لوگوںکوہرطرح کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات عوام دوست حکومت کی بدولت ممکن ہواہے۔ منگلاڈیم ا پ ریزنگ کے بعدنیلم جہلم ہائیڈرل پاورپراجیکٹ،کروٹ پاورپراجیکٹ،گلپورپاورپراجیکٹ پاکستان اورآزادکشمیرکی حکومتوںساتھ ساتھ پاکستانی عوام اورآزادکشمیرکے لوگوںکے مابین رشتوںکومزیدمضبوط کرنے میںمعاون ہونگے۔