براہمداغ بگٹی کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی
براہمداغ بگٹی نے پاک افغان میچ کے دوران جہاز کے ذریعے پاکستان کے خلاف نعروں کی تشہیر کی
عثمان خادم کمبوہ پیر 1 جولائی 2019 19:41
(جاری ہے)
یاد رہے کہ 26 جون کو برمنگھم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے موقع پر شہر میں اسی نوعیت کے پیغامات چسپاں کیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ برطانیہ کے اخبار دی ٹائمز میں بھی اشتہار دیا گیا تھا اور پاکستان بھارت میچ کے موقع پر مانچسٹر میں بھی اسی قسم کے اشتہارات لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔آئی سی سی نے لیڈز میں جہاز کے ذریعے بینرز پر پاکستان کے خلاف نعروں کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’ہم کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی سیاسی نوعیت کے پیغام کی حمایت نہیں کرتے اور ہم پولیس کے ساتھ مل کر یہ پتہ لگائیں گے کہ یہ کیسے ہوا اور آئندہ ایسا نہ ہو‘۔دنیا بھر میں ائیر ٹریفک کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائیٹ ریڈار کے مطابق ہفتے کو استعمال ہونے والا جہاز ایک نجی کمرشل کمپنی ائیر ایڈز کا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس مہم کے پیچھے بلوچ ریپبلکن پارٹی اور ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن ہیں۔ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اور بلوچ ریپبلکن پارٹی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وہ بینز ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کی مشترکہ انسانی حقوق پر آگاہی مہم کا حصہ تھے۔ خیال رہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر براہمداغ بگٹی ہیں جو کہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے ہیں۔ نواب اکبر بگٹی کی جاں بحق ہونے کے بعد ان کی جماعت جمہوری وطن پارٹی کی تقسیم کے بعد بلوچ ریپبلکن پارٹی کا قیام عمل میں آیا جس کی صدارت براہمداغ بگٹی کے پاس ہے۔ براہمداغ بگٹی گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سے باہر سوئٹزلینڈ میں مقیم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.