سندھ ہائیکورٹ نے مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت سے 9 جولائی تک جواب مانگ لیا

پیر 1 جولائی 2019 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت سے 9 جولائی تک جواب مانگ لیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہان کے موکل کا نام سیاسی دشمنی اور بد نیتی کی بنا پرای سی ایل میں ڈالا گیا،اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق انکوائری کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا، اعجاز جکھرانی کو 8 جولائی کو بیرون ملک جانا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالاجائیجس پر ،سندھ ہائیکورٹ نے نیب اور وفاقی حکومت کو 9 جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اعجازجکھرانی کا نام جعلی بینک اکاو?نٹس کی جے آئی ٹی و دیگر انکوائریز میں شامل ہے۔