کوئٹہ، سردار اختر جان مینگل نے چیئر مین سینیٹ کو بچانے کیلئے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے،جان محمد بلیدی

پیر 1 جولائی 2019 23:22

ّکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نے چیئر مین سینیٹ کو بچانے کیلئے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے 15ارب کے عیوض عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دیا جیس کی گواہی پور ی قومی اسمبلی دے رہا ہیںگیارہ ماہ میں 650افراد بلوچستان سے لاپتہ کیا گیا جو ایک افسوسناک عمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم کی جو قوم پرست قیادت کیلئے شرمندگی کے باعث ہے ان خیالات کااظہار جان محمد بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان 11ماہ میں 650افراد کو پھر بلوچستان سے لاپتہ کیا گیا جو ایک افسوسناک عمل ہے میرا یمان ہے کہ نہ ان افراد کو آپ کے پارٹی نے بازیاب کیا بلکہ جن افراد نے ان کولیسٹ دیا تھا انہوں نے ہی 40کوفراد بازیاب کیا جن کو بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی بڑی کامیابی تصور کررہی ہے بلوچ،پشتون قوم پرست اکابرین کی پاکستان کیلئے ان کی قربانیاںہیں بہت بڑی عزت ہے بابا بلوچستان میر غوث بخش بزنجو ،خان عبدالولی خان،شہید عبدالصمد خان اچکزئی،سردار عطاء اللہ مینگل،نواب اکبر خان بگٹی،نواب خیر بخش مری،میر حاصل خان بزنجو،محمود خان اچکزئی اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سمیت دیگر رہنماء شامل ہیں ان اکابرین کی عزت اس لئے کرتے ہیں کہ یہ صاف گو اور واضح سیاسی موقف رکھے تھے کبھی کسی کو دھوکہ ان اکابرین نے نیں دیا جس کے ساتھ تھے اس کے ساتھ ہوتے ہیں کبھی ادھر کبھی ادھر کبھی نہیں ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم کی جو قوم پرست قیادت کیلئے شرمندگی کے باعث ہے انہوں نے کہا ہے سرداراختر جان مینگل نے چیئر مین سینیٹ کوبچانے کیلئے آصف علی زرداری سے عدم اعتماد نہ لانے پر زور دیا اور 15ارب روپے کے عیوض عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دیا