قلات، لیویز کی اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاون

قتل اقدام قتل ،اغوا ،جھگڑے،نقصان رسانی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 27 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیئے

پیر 1 جولائی 2019 23:31

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) صوبائی وزیر داخلہ کے احکامات و ڈی سی قلات کے خصوصی ہدایت پر قلات لیویز کی اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاون، قتل اقدام قتل ،اغوا ،جھگڑے،نقصان رسانی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 27 اشتہاری ملزمان گرفتار،میڈیا کے سامنے پیش، مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قلات میر محمدایوب مری، اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر زاہد حمید لانگو ،،میجر رسالدار علی اکبر مینگل،نائب تحصیلدار قلات حامد میر نائب تحصیلدار جوہان حاجی نورمحمد محمدشہی، لائن آفیسر جان محمد لانگو،نائب رسالدار منیر زیب ،نائب رسالدار عبدالکریم، نائب رسالدار محمد عمر محمد حسنی دفعدار محمد رمضان و دیگر نے گرفتار 27ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے لیویز لائن قلات میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے احکامات پر ڈی سی قلات شیہک بلوچ کی سربراہی میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اے سی قلات اے سی خالق آباد و دیگر آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتہاری مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جائے جس پر ڈی سی شیہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر قلات اور خالق آباد منگچر میں لیویز نے مشترکہ کارروائیاں کرکے اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا۔

(جاری ہے)

قلات سٹی میں لیویز نے پہلے کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان جبکہ نیمرغ میں چھاپہ مار کر تین اشتہاری ملزمان جن میں امام دین محمدعیسیٰ محمد، یوسف عرض، محمد حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ خالق آباد لیویز نے خالق آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر جوہان تھانے کو مطلوب ملزمان فضل الرحمان قادر بخش حافظ عبدالحئی عبدالواحد غلام اللہ غلام مصطفی کو گرفتار کیا جبکہ ایک اور کارروائی میں عزیر ، سفر خان جبکہ بکرامنڈی خالق آباد میں حمیداللہ گل جان اور شا ×ہنواز دیگر کو گرفتار کرلیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی میر ایوب مری ،اے سی زاہد لانگو دیگر نے کہا کہ اس حوالے سے عوام کا بڑا تعاون رہا ہے جس پر ہم کے مشکور ہے انہوں نے کہا کہ مزید اشتہاری و مطلوب ملزمان کے گرفتاری کیلئے قلات اور خالق آباد لیویز کارروائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے اپنے آفیسران اور جوانوں کو کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کی جان ومال تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ کھڑی ہے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہماری جارروائیاں جاری رہے گی۔