ملتان میں منعقدہ آل پاکستان تاجر کنونشن میں حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

پیر 1 جولائی 2019 23:42

ملتان/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیراہتمام ملتان میں منعقدہ آل پاکستان تاجر کنونشن میں حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے اس سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر محمد کاشف چوہدری، جنرل سیکرٹری عبد القیوم آغانے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکس واپس نہ لئے تو ہم ملک بھر میں شٹر ڈان اور پہیہ جام کی کال دیں گے اس سلسلے میں مشاورت کے بعد فیصلے کئے جائیں گے اور کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کنونشن سے سرپرست اعلی شاہد رزاق سکا، عتیق میر، شرافت علی مبارک، میاں فضل الرحمن، شوکت خان،شرجیل میر، رانا اکرم، محمود عالم جٹ، میاں فضل الرحمن، طاہر شریف گجر، چوہدری ریاض، واحد بخش باروی، پپو راجپوت، عبد اللہ شاری، محمود راجپوت، وقار حمید میمن، ضیا احمد راجہ، حبیب اللہ زاہد، عابد خان، عبد الرشید ساجد، عبد الستار قریشی، آصف گلفام، حاجی پرویز چنا، مجیب الرحمن خان، لالہ فرقان، سید اسرار حسین شاہ، شیخ شاہد حمید، یوسف جمال ٹکا، میاں ادریس، حسین قریشی، را سلیم،زین العابدین پانیزئی، ندیم عباسی،عبد الرحمان، سیف الدین نثار، عصمت اللہ داوی، حاجی خدائے دوست، سید شاہ رضا، سرور خان اچکزئی، سید عبد الباری آغا، طاہر تاج بھٹی، محمد اسمائیل داوی، شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، سید جعفر علی شاہ، حاجی بابر قریشی، فہد اسحاق سانگی، زیشان صدیقی، عامر اعوان، آفاق انصاری، شاہد محمود انصاری ودیگر نے بھی خطاب کیامرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ چھوٹے تاجروں پر عائد ظالمانہ ٹیکس کسی طرح بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی ایمنسٹی سکیم میں تین دن کی بجائے کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے چھوٹے تاجروں کی بائے مینو فیکچررز پر ٹیکس عائد کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں چھوٹے تاجروں کی بجائے مینو فیکچررز پر ٹیکس عائد کیاجاتا ہے اس لئے میں اس کنونشن میں واضح طور پر اعلان کر رہا ہوں کہ حکومت چھوٹے تاجروں کو تنگ نہ کرے ورنہ ہم حالات کے ذمہ دار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن ملتان میں منعقد ہوا ہے تاجروں کا یہ اتحاد اپنی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری نے اعلان کیا کہ ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں کہ لیکن اگرہمیں چور کہا گیا تو یہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہو گا انہوں نے اعلان کیا کہ ہم حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں اگر حکومت نے چھوٹے تاجروں پر عائد ناجائز ٹیکس واپس نہ لئے اور مزاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا تو ملک بھر میں شٹر ڈان ہو گا انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جاکر تیاری کریں اور مرکزکی کال کا انتظار کریں انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ہفتے کے انتظار کے بعد ہم مشاورت کے ساتھ شٹر ڈان کے شیڈول کا اعلان کریں گے جنرل سیکریٹری عبد القیوم آغا نے کہا کہ بلوچستان کے تاجر ملک بھر کے تاجروں کے ساتھ ہیں اگرضرورت پڑی تو پوری ٹرین بھر کر اسلام آباد دھرنا دینے سے گریزنہیں کریں گے۔