بلاول بھٹو کی گرفتاری کا امکان

بلاول بھٹو نے جب پارک لین والے حصے پر دستخط کیے تو ان کی عمر 21 برس تھی۔ سنئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 2 جولائی 2019 12:17

بلاول بھٹو کی گرفتاری کا امکان
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جولائی 2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ میں سنی سنائی بات نہیں کر رہا بلکہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری بھی گرفتار ہو سکتے ہیں۔جب انہوں نے پارک لین والے حصے پر دستخط کیے تو ان کی عمر 21 برس تھی۔یہ بات مجھے ایک بہت ہی سینئر افسر نے بتائی ہے۔اس کے علاوہ مراد علی شاہ بھی گرفتار ہو سکتے ہیں ہیں۔

جبکہ سندھ میں نئے وزیر اعلی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پارک لین کیس میں بھی آصف علی زرداری کی گرفتاری ڈال دی ہے۔ جس پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی یہ گرفتاری بلاول کے لیے بھی الارمنگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز پارٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری کے پیش نظر مستقبل میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی رہنما نیب کے نشانے پر ہیں۔ جبکہ نیب حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو نے ایک اور گرفتاری ڈال دی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کل سیاسی میدان میں کافی زیادہ متحرک ہیں اور انہوں نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن دوسری جانب نیب نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور مختلف کیسز میں ان کے خلاف ثبوت و شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔