وزیراعظم آزاد کشمیر کامقبوضہ کشمیر میں بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 2 جولائی 2019 14:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔یاد رہے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گری تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوے تھے جن میں سے سات کی حالت نازک بتائی گئی ہی-