راولاکوٹ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد صغیر خان ودیگر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

منگل 2 جولائی 2019 21:13

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2019ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد صغیر خان مرکزی ترجمان عمر نذیر کشمیری ، مرکزی قائد عبدالحمید خان ، اظہر مرشد، ممتاز حسین، ریحان یوسف، شاہد شریف، کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج۔ جموں کشمیر سٹو ڈنٹس لبر یشن فر نٹ (صغیر ) کے سا بق کنوینر صدام حیات اور سٹی صدر جے کے ایل ایف تو قیر خان بغا وت کے مقد مے میں گر فتا ر بر طا نیہ امر یکہ بر سلز اور دیگر یو رپی ملکوں میں پا کستا نی سفا رت خانوں کے با ہر احتجاج کا اعلان چھ اور کارکنوں کی گر فتا ری کے لئے پو لیس سر گرم صدام حیا ت کے خلاف ملک دشمنی پر دفعہ A124اور سولہ MPO کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں دیگر مقدمات درج ہو نے والوں کے نام معلوم نہیں ہو سکے یہ مقدما ت ایک روز قبل راولاکوٹ میں جے ۔

(جاری ہے)

کے ۔ایل ۔ایف کے طلباء ونگ کے مر کزی کنو نشن میں ہزاروں نو جوانوں نے شرکت کر کے یہ ثبو ت مہیا کیا کہ نوجوان تقسیم کشمیر کے خلاف چٹان بن کر کھڑ ے ہیں خلاف توقع شر کت کے بعد چو بیس گھنٹوں کے اندر پہلی گر فتا ری عمل میں لا ئی گئی ۔گر فتا ری کے خلاف ممتاز حسین ،اظہر مر شد ،شا ہد شر یف ،تو صیف خالق ،صمد شکیل ،تیمو ر سلیم کی قیا دت میں احتجا جی مظا ہر ہ کر کے فور ی رہا ئی کا مطالبہ گیا ۔

محمد صغیر خان انور اقبال ایڈوو کیٹ ،اظہر کا شر ،زبیر لطیف ،تو صیف خالق ،فا ران مشتا ق اور دیگر مقررین نے کہا کہ نعیم بٹ کے قتل پر ایس ۔ایس۔پی اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف آ زاد کشمیر کی اعلیٰ جو ڈیشل کمشن نے گرفتا ر کر کے سز ائیں دینے کا حکم دے رکھا ہے لیکن ان کی گر فتا ری کے بجا ئے پر امن احتجاج کر نے والوں کو گر فتا ر کیا گیا ہم جو متنا زعہ خطے سے تعلق رکھتے ہیں اور خود پا کستان کا قانون ہمیں اپنا شہر ی قرار نہیں دیتا ہم جب آ زاد ی کی با ت کر تے ہیں تو ہمیں غدا ر قرار دیا جا رہا ہے ۔

124Aاور16MPOکس قا نون کے تحت ہم پر لا گو کئے گئے آ ج بدہ کی صبح تک اگر ہما رے گرفتا ر کا ر کنوں کو غیر مشروط رہا نہ کیا گیا تو پھر پر تشدد تحریک چلا ئیں گئے جو بھی نقصان ہو ا ذمہ دا ر اسلاآ با د ہو گا ۔اس مظاہرے کے فوراً بعد صغیر خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔ ۔