شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی ،صمصام بخاری

رانا ثنائ اللہ کئی برسوں سے ملزم تھے , ان کے مجرم ہونے کا فیصلہ عدالت کریگی ? نواز شریف کا ہیلتھ ایشو ہے اسلئے ان کی پسند کا کھانا جیل میں تیار ہو گا، ایسے ہائی پروفائل قیدی کے لیے جیل مینول کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی،وزیر اطلاعات پنجاب

منگل 2 جولائی 2019 22:38

شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی ،صمصام بخاری
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2019ء) وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی ،رانا ثنائ اللہ کئی برسوں سے ملزم تھے , ان کے مجرم ہونے کا فیصلہ عدالت کریگی،میاں نواز شریف کا ہیلتھ ایشو ہے اسلئے ان کی پسند کا کھانا جیل میں تیار ہو گا، ایسے ہائی پروفائل قیدی کے لیے جیل مینول کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی ۔

الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کامونکی کی حلف وفاداری میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ دشمن کی بھی تکلیف سے خوش نہیں لیکن انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے۔الیکٹرانک میڈیا کی ترقی اور پھیلاو خوش آئند ہے ۔صحافت سسٹم میں چیک اینڈ بیلنس کا فریضہ سرانجام دے،پنجاب حکومت صحافیوں کو ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

02-07-19/--373 #h# ا*امریکہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میںشامل کر لیا #/h# q واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے بلوچ بریشن آرمی (بی ایل ای) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میںشامل کر لیاہے ، براہمداغ بگٹی اور حربیار مری اس تنظیم کے سربراہ ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ انے بی ایل اے کے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اور امریکی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے بی ایل اے کا نام اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈال دیا ہے جبکہ بلوچ بریشن آرمی کو فارن ایسیٹ کنٹرول کی خصوصی فہرست میںشامل کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی اور حربیارمری بی ایل اے کے سربراہ ہیںجبکہ دشت گرد تنظیموں کی فہرست میں جنداللہ، جیش محمد اور فدریئن اسلام بھی شامل ہیں۔