اچھے برے وقت میں آصف علی زرداری کے ساتھ ہوں لیکن صرف ٹی وی پر ان کا دفاع کرنا ضروری نہیں: شرمیلا فاروقی

میری فریال تالپور سے اتنی قربت نہیں ہے جتنی آصف علی زرداری سے ہے، سابق رکنِ صوبائی اسمبلی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 2 جولائی 2019 22:34

اچھے برے وقت میں آصف علی زرداری کے ساتھ ہوں لیکن صرف ٹی وی پر ان کا دفاع ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاوقی نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ان کے دفاع میں سامنے نہ آنے کے حوالے سے کہ اچھے اور برے وقت میں میں ان کے ساتھ ہوں لیکن صرف ٹی وی پر ان کا دفاع کرنا ہی ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو جب بھی میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں گی۔

2018 کے عام انتخابات میں پارٹی کی جناب سے ٹکٹ نہ ملنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے پر وہ پارٹی قیادت سے خائف تھیں اور ا بھی بھی خائف ہوں لیکن اس کی وجہ آصف علی زرداری نہیں بلکہ پارٹی کے کچھ اور لوگ تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی فریال تالپور سے اتنی قربت نہیں ہے جتنی آصف علی زرداری سے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکنسندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی جماعت کے رہنما شرجیل میمن سے ہسپتال میں برآمد ہونے والی بوتلوں میں شہد ہونے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ کہ کیا شرمیل میمن سے برآمد ہونے والی بوتلوں میں واقعی شہد تھا؟ جس پر شرمیلا فاروقی نے جواب دیا کہ’ نہیں‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کلفٹن میں قائم ڈاکٹر ضیاالدین ہسپتال کے ایک کمرے میں چھاپہ مارا تھا جہاں شرجیل میمنداخل تھے جنہیں طبیعت خراب ہونے پر وہاں منتقل کیا گیا تھااور کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا تھا ۔ چھاپے کے دوران سے کمرے شراب کی بوتل برآمد ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔جسے بعد میں شہد ثابت کیا گیا تھا تاہم اب شرمیلا فاروقی نے اپنی جماعت کے رہنما شرجیل میمن سے ہسپتال میں برآمد ہونے والی بوتلوں میں شہد ہونے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔