ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘کے شاعر نثار ناسک انتقال کر گئے

بدھ 3 جولائی 2019 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) پاکستانی ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘کے شاعر اور ادیب نثار ناسک انتقال کر گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 76سالہ شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ڈھوک رتہ میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘مرحوم جنید جمشید نے گا یا تھا۔نثار ناسک نے اردو اور پنجابی زبان میں متعدد کتابیں لکھیں جن میں ’’چھوٹی سمت کا مسافر‘‘ اور’’دل دل پاکستان ‘‘ کو بہت پسند کیا گیا ۔ انہیں پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں’’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘‘سے بھی نوازا ۔

متعلقہ عنوان :