محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام یکم جولائی تا 6جولائی پورے آزادکشمیر میں ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے

بدھ 3 جولائی 2019 13:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2019ء) محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) کے زیر اہتمام یکم جولائی تا 6جولائی 2019پورے آزادکشمیر میں ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام الناس کو متعدی امراض خصوصاًڈینگی فیور سے نجادت دلانا ہے ۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت عامہ دیگر محکمہ جات کے تعاون سے آگاہی مہم ، سرویلنس ، لاروی سائیڈنگ اور فوکل سپرے کی سرگرمیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے محکمہ صحت عامہ ( متعدی امراض) نے حفاظتی تدابیر جاری کر دیں ہیں ان امراض سے نجات کیلئے اردگر کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں ، کوڑا کرکٹ مختص شدہ جگہوں پر پھینکیں ، واٹر سپلائی لائینز اور سیورج لائینز کی لیکیج کو کنٹرول کریں ۔ پانی جمع کرنے والے برتن ڈھانپ کررکھیں ، روم کولر وغیرہ جب استعمال میں نہ ہوں تو ان سے پانی خارج کردیں ، پرانے ٹائر ، کاٹھ کباڑ وغیرہ تلف کریں ، کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں ، پوری آستین والے کپڑے پہنیں ، مچھر مار سپرے میٹ ، کوائل اور لوشن کا استعمال کریں ، مچھردانی کا استعمال کریں اور جہاں پر مچھروں کی افزائش نسل کے ذرائع نظر آئیں کو ذاتی کاوشوں سے ختم کرنے کی کوشش کریں اور متعلقہ محکمہ سے بھی رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :