Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران قریشی کا کنٹرول لائن پر دھماکے میں 5 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

بدھ 3 جولائی 2019 19:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دھماکے میں 5 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، پاکستان کے عوام کو اپنی فوج اور سلامتی کے اداروں پر فخر ہے، ان کی وجہ سے پاکستان سے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ ہوا ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر جس طرح پہلے پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے میں ناکام ہوئے اسی طرح اب بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرناپڑے گاکیونکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس کو ختم نہیں کرسکتی وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی اور رات چاگنی ترقی کرے گا اور پاکستان کا شمار دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں ہوگا انہوں نے کہاکہ اب بھی پاکستان کی افواج دنیا کی سب سے مضبوط اور منظم فوج ہے جن کی قربانیوں کے طفیل پاکستان کے عوام سکھ اور چین کی نیند سوتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات