پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

عالمی ادارے نے دفاعی صلاحیت کے اعتبار سے ممالک کی فہرست جاری کردی

بدھ 3 جولائی 2019 20:29

پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2019ء) پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور (جی ایف پی) ملٹری اسٹرینتھ انڈیکس 2019ئ نے اپنی فہرست جاری کی جس کے مطابق دفاعی صلاحیت میں پاکستان اسرائیل پر سبقت لے گیا۔ دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فہرست جاری کرنے والی فوجی ویب سایٹ گلوبل فائر پاور نے 2019ئ کی اپنی فہرست میں دنیا کے 137 ممالک کی فوجی طاقت کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔

فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ، چین دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان اور فرانس کی فوج ہے، اس کے بعد برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی اور ایسے کچھ ممالک کا نام پیش کیا گیا ہے۔ اس رینکنگ کے لئے ممالک کو 55 معیاروں پر پرکھا گیا ہے، ان میں فوجی وسائل، طبعی وسائل، صنعت اور جغرافیائی حالات کے علاوہ انسانی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹینک کے مطابق اس فہرست میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، اٹلی، مصر،برازیل اور ایران ترتیب وار دنیا کی طاقتور فوجیں ہیں۔ اس رینکنگ کے مطابق پاکستان کا 15واں نمبر ہے جبکہ اسرائیل کو 2019ئ میں 17 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان نے 2019ئ کے انڈیکس میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کے پاس 654,000 فوجی اہلکار، 786 جنگی جہاز اور 2,200 آپریشنل ٹینکس ہیں۔ جبکہ اسرائیل کے پاس 170,000 فوجی اہلکار، 506 جنگی طیارے اور 2,760 ٹینکس موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اس رینکنگ اور اعداد و شمار کو پاکستان اور اسرائیل کے مابین پیدا ہونے والی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔