ملی نغمہ 'دل دل پاکستان' کے خالق نثار ناسک انتقال کرگئے

بدھ 3 جولائی 2019 21:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2019ء) ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘کے خالق شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا، جب تک یہ ملی نغمہ گایا جاتا رہے گا اس وقت تک نثار ناسک اور جنید جمشید کو یاد رکھا جائیگا۔نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے، ان کی 2مشہور کتابوں میں 'چھوٹی سمت کا مسافر' اور 'دل دل پاکستان' شائع ہوئیں۔پاکستان ٹیلی ویڑن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

متعلقہ عنوان :