مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے 4 بیگناہ شہریوں کو مویشی اسمگلر قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا

بدھ 3 جولائی 2019 23:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے چار بیگناہ افراد کو مویشی اسمگلر قرار دے کر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع راجوڑی میں دارہائی پل پر پولیس نے تین گاڑیوں کو روکا اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے 30 مویشی تحویل میں لے لئے جبکہ دو ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔ راجوڑی کے ہی علاقے تھانہ منڈی میں پولیس نے ایک ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے ٹرک میں سوار آٹھ مویشی بھی تحویل میں لے لئے ۔ ضلع پونچھ کے علاقوں بہرام گالہا ور ڈاکائی میں بھی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے مویشی بھی تحویل میں لے لئے ۔ ۔