رشتے نہ ملنے پر نوجوان نے 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا

بدھ جولائی 23:11

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2019ء) چونیاں میں رشتے نہ ملنے پر نوجوان نے 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے تھانہ کنگن پور کوٹھا کلاں میں رشتہ نہ ملنے پر کزن نے کلہاڑی مارکر اٹھارہ سالہ آمنہ کو قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ آمنہ کی تین روز بعد شادی تھی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :