Live Updates

اب سیاسی ہیرو سے اصلی ہیروئن برآمد کروائی گئی ہے لیکن طریقہ گرفتاری ایک ہی جیساہے جس میں گرفتاری پہلے اور چارجز بعد میں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 جولائی 2019 19:47

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) اب سیاسی ہیرو سے اصلی ہیرون برآمد کروائی گئی ہے لیکن طریقہ گرفتاری ایک ہی جیساہے جس میں گرفتاری پہلے اور چارجز بعد میں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ بہر حال رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اپنے اجتماعی پالیسی کے حوالے سے دو ٹوک فیصلہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ لیگی ورکر مریم صفدر اور لیگی لیڈر شہباز شریف فارمولے کی طرف جانا چاہتے ہیں جبکہ اے پی سی میں پارٹیوں کی اکثریت حکومت گرانے کے موڈ میں ہے لیکن گرفتار راہنما معاملات کو سڑک اور چوراہے کی بجائے ٹیبل کے نیچے طے کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں تک پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے قانون سازی ہے یہ بنایا جانے والا قانون کل تحریک انصاف کے لیے وبال ہو گا کیونکہ یہ ہماری روایت رہی ہے جو کوئی کسی کے لیے گڑھا کھودتا ہے خود وقت آنے پر اس میں گر جاتا ہے پروڈکشن آرڈر پر یکسر پابندی دراصل پارلیمنٹ کے اختیار کو کم کرنے کی کوشش ہو گی انہوں نے کہا کہ اختر مینگل اپوزیشن میں آنے سے اس لیے ہچکچاتے ہیں کہ وہ دونوں بڑی پارٹیوں کو پہلے ہی بھگت چکے ہیں جبکہ وہ حکومت سے لا پتہ افراد کے حوالے سے ریلیف لینا چاہتے ہیں کیونکہ لاپتہ افراد جن کے پاس ہیں وہ حکومت کے قریب اور اس کی پشت پہ ہیں انہوں نے کہا 5 جولائی کو غالبا ٹوکن احتجاج ہی ہو گا جبکہ بھرپور تحریک میں لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن واحدہ لاشریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے آشیانہ بدلنے سے اور عمران خان سے ملاقات سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات