صدر سردار مسعود خان کا چھمب سیکٹر میں پاک آرمی کے پانچ جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 3 جولائی 2019 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کے چھمب سیکٹر میں دھماکہ خیز مواد سے پاک آرمی کے پانچ جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ممکنہ طور پر دشمن کی کارروائی قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصہ سے 2003 ء کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو بلا جواز نشانہ بنا رہا ہے اور آج کے واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ چھمب سیکٹر کے افسوسناک واقعہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ بھارت خطہ میں امن و استحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری نشانہ بن رہے ہیں ۔ صدر آزاد کشمیر نے برنالہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوانوں کومادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پرشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :