گوجرخان، سینیئرصحافی ریاض چشتی کے چچا انتقال کر گئے

بدھ 3 جولائی 2019 23:36

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) غربی گوجر خان کے سینیئرصحافی محمد ریاض چشتی اور اخبار فروش اعجاز چشتی کے چچا،سکھو کی معروف کاروباری شخصیت محمد سلیم ناز (العروف بھولا تلواں والا)انتقال کر گئے ہیں،انکی نماز جنازہ گذشتہ رات ہسپتال والے قبرستان سکھو میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی متعدد سیاسی،سماجی،مذہبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی،بعد ازاں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،مرحوم سلیم ناز،امجد عرف کالا کے بھائی،شعبان المعظم کے والد گرامی،خرم شہزاد،فیاض شہزاد، اور عامر شہزاد کے چچا تھے،دریں اثناء سینیئر صحافیوں فیصل عرفان،اعجاز خان چوہان،ماسٹر فضل الرحمن،عادل کیانی و دیگر نے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :