کوئٹہ، پشتون ایس ایف کے سابق نائب صدر شہید ملک قاسم مہترزئی کی ساتویں برسی 13جولائی کوکوئٹہ پریس کلب میں منائی جائے گی

بدھ 3 جولائی 2019 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2019ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سنگین مہترزئی نے کہا ہے کہ پشتون ایس ایف کے سابق مرکزی سینئرنائب صدر شہید ملک قاسم مہترزئی کی ساتویں برسی 13جولائی کوکوئٹہ پریس کلب میں منائی جائے گی جس میں پی ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزر صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیدار شرکت کرینگے برسی کی مناسبت سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ملک قاسم مہترزئی شہید نے جام شہادت کا مرتبہ حاصل کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ باچا خان کے پیروکار امن کے داعی ہیں اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک قاسم شہید کی برسی کسی اور جگہ منانے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے میرے بھائی کی شہادت پر سیاست کرنے والے کسی اور چیز پر سیاست کریں میرے بھائی نے اس مقصد کیلئے سیاست نہیں کی تھی کہ آج لوگ اقتدار کے مزے لے رہیں ملک قاسم شہید باچا خان اور ولی خان کے سچے پیروکار تھے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کی جس طرح خیبر پختونخوا میں شہید بشیر بلور ،شہید ہارون بلور اور میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے اور سرتاج خان نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں اسی طرح ملک قاسم شہید نے بھی قربانیاں دی ہیں پشتون ایس ایف بھی ان کے نقش قدم پر چل کر ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونگے دینگے پشتون ایس ایف کے سابق مرکزی سینئرنائب صدر شہید ملک قاسم مہترزئی کی ساتویں برسی 13جولائی کوکوئٹہ پریس کلب میں منائی جائے گی جس میں پی ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزر صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیدار شرکت کرینگے۔