مولانا فضل الرحمن کی چھمب سیکٹر میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

بدھ 3 جولائی 2019 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چھمب سیکٹر میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری ہونے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے شہداء کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اگر بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں سے باز نہ آیا تو خطے میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے ہی آج ملک اور عوام محفوظ ہیں۔