راولپنڈی، وکلاء کی ہڑتال ، 11الگ الگ مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی

بدھ 3 جولائی 2019 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے وکلا ہڑتال کے باعث ٹریفک وارڈن قتل کیس ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، قتل، اقدام قتل، مذہبی منافرت اور پولیس مزاحمت کے 11الگ الگ مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیرآئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے،گزشتہ روز عدالتوں کو بتایا گیا کہ گزشتہ 2روز سے جاری ہڑتال کے باعث وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے جس پر خصوصی عدالتوں سمیت ضلعی عدالتوں میں بھی اہم مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔