عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے کو نظربند حریت رہنمائوں اورکشمیری تاجر سے تفتیش کی اجازت دیدی

جمعرات 4 جولائی 2019 11:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) نئی دہلی کی ایک عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو غیر قانونی طورپر نظربند چھ حریت رہنمائوں اور ایک معروف کشمیری تاجر کو انکے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں تفتیش کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت کے جج راکیش سیال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کوحریت رہنمائوں پیر سیف اللہ ، راجہ معراج الدین کلوال ، ایاز محمد اکبر ، شاہد اسلام ، فاروق احمدڈار ، نعیم احمدخان اور تاجر ظہور وٹالی کو دس سے تیس جولائی کے دوران دو دو دن کیلئے تفتیش کی اجازت دی ہے ۔

عدالت کے جج نے کہاکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارون کمار اور ڈائریکٹوریٹ کے انفورسمنٹ آفیسر راجیش کمار کوتمام نظربندوں کو پیشگی نوٹس دیکر 10سے 30جولائی کے دوران ہر نظربند سے دو دن کیلئے تفتیش کر سکتے ہیں۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسروں کی تفتیش کیلئے جیل انتظامیہ کو تمام ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :