انتخابی منشور کے عین مطابق ترقیاتی کام کر رہے ،لوگ یکساں طور پر مستفید ہو رہے ہیں،شاہ غلام قادر
حکومت نے نیلم کیلئے آفات سماوی اور متأثرین ایل او سی کی داد رسی کیلئے 9 کروڑ روپے کی خطیر رقم ماضی کے برعکس بغیر رشوت اور بلا تفریق تمام متأثرین کو فراہم کئے ہیں،سپیکر قانون ساز اسمبلی
جمعرات 4 جولائی 2019 18:07
(جاری ہے)
نیلم کے ایل او سی پر واقع علاقوں میں مجموعی طور پر 12 فرسٹ ایڈ پوسٹیں قائم کر رہے ہیں جن میں لوکل سٹاف بھرتی کریں گے۔
ایل اوسی کے غریب مکینوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کریں گے جس کے تحت 6لاکھ سے زائد روپے تک کا علاج مفت ممکن ہو سکے گا۔شاردہ سب ڈویژن میں ہسپتال بنا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کیمپس کیلئے 193کنال زمین کی الاٹمنٹ کرا رہے ہیںاور کیمپس کی بلڈنگ کیلئے 90کروڑ کا پراجیکٹ ہائیر ایجوکیشن کو بھیج دیا ہے جس پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہارسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میںمتأثرین آفات سماوی میں چیک تقسیم کرنے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نیلم کے متأثرین کی داد رسی کیلئے اپنااپنا حصہ ڈالا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیلم نے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کو سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا مشکور ہونا چاہئے جن کی کاوشوں سے تاریخ میں پہلی دفع اتنی خطیر رقم نیلم کو ملی ہے۔انہوں نے آفات سماوی کے کیسز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر2017 تک 7کروڑ16لاکھ کی رقم میں سے 5کروڑ پچاس لاکھ آج تقسیم کر دی ہے باقی رقم 15دنوں کے اندرمرحلہ وارمتأثرین میں تقسیم کی جائے گی۔اس سلسلے میں لوگوں کی سہولت کے پیش نظر یونین کونسل کی سطح پر لوگوں میں چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ سب ڈویژن شاردہ کے متأثرین میں اسسٹنٹ کمشنر شاردہ کے ذریعے چیک پہنچائے جائیں گے۔ اس موقع پر ایس پی نیلم آصف درانی،معاون خصوصی ہمراہ سپیکر قانون ساز اسمبلی ارسل خان صدیقی ،چئیرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ راجہ یوسف،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹر خورشید ،اسٹنٹ کمشنر آٹھمقام عمر طارق،چیئرمین زکوة عبد الحمید اعوان،سابق صدر بار ایسوسی ایشن نیلم بشارت میر، صدر ٹیچر ایسو سی ایشن نیلم عبدالعزیز و دیگر نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.