جموں کشمیر پیرپنچال پیس فائونڈیشن کے چیئرمین کی مسلمان تاجروں کی گرفتاری کی شدید مذمت

جموں کے مسلمانوں کے ساتھ ان کا متیازی سلوک جاری رہا تو صورتحال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ،محمد حنیف کالس

جمعرات 4 جولائی 2019 18:08

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیر پیرپنچال پیس فائونڈیشن کے چیئرمین محمد حنیف کالس نے فرقہ پرست بھارتی پولیس کی طرف سے جموں ریجن میں چار مسلمان تاجروں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے جموں کے علاقوںراجوری اور پونچھ میںچار مسلمان تاجروں کو گائے سمگل کرنے کاالزام لگاکر گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس نے چار درجن گائیں بھی اپنے قبضے میں لے لیں۔محمد حنیف کالس نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے بلا جواز طورپر جموں کے مسلمانوںکو ہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ جموں خطے میں مویشیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے وقت اور مویشیوں کی تجارت سے وابستہ مسلمانوں کونہ صرف نام نہاد گائو رکھشکوںکے حملوں کا سامنا ہے بلکہ بھارتی فرقہ پرست پولیس اور فوجی اہلکار بھی انہیں گرفتار کر لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بھارتی حکام کو خبردار کیاکہ اگر جموں کے مسلمانوں کے ساتھ ان کا متیازی سلوک جاری رہا تو صورتحال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ انہوںنے تمام گرفتار مسلمان تاجروں کی رہائی اور انکے مویشی انکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔