Live Updates

کوئٹہ، عالمی دنیا کی جانب سے کالعدم تنظیموں پر پابندی اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بابر یوسفزئی

ایسے فیصلوں سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف دنیا میں زمین تنگ ہورہی ہے، صوبائی ترجمان تحریک انصاف بلوچستان

جمعرات 4 جولائی 2019 20:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ عالمی دنیا کی جانب سے کالعدم تنظیموں پر پابندی اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیںایسے فیصلوں سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف دنیا میں زمین تنگ ہورہی ہے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں چند لوگوں نے ماضی میں قومیت کے نام پر بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن اور روشن خیال ملک ہے ہم ہمیشہ سے ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے رھے ھیں لیکن ہمارے دشمن نے ہمیں کمزور کرنے کے لئے چند کالی بھیٹڑوں کو ہمارے درمیان چھوڑا تھا جن کی حقیقت اب پورے دنیا پر آشکار ہوچکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے اہلکار ہمارے ماتھے کا چھومر ہیںشہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہترین خارجہ پالیسی کے ذریعے دنیا کے بیشتر ممالک کو یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ پاکستان کو پر امن قرار دینا ہماری کامیاب خارجہ پالیسیوں کا اعتراف ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک سنہرے دور میں داخل ہورہا ہے انشا اللہ پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات