2018 عام انتخابات ، اقلیتوں کے ڈیٹا کی وصولی کیلئے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعرات 4 جولائی 2019 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نی2018 کے عام انتخابات میں اقلیتوں کے حوالے سے ڈیٹا کی وصولی کے لیے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزسماعت کے دوران درخواست گزار جوائے جوزف کی جانب سے ایڈوکیٹ یاسر چوہدری پیش ہوئے اورکہاکہ 2018 کے الیکشن میں اسلام آباد میں رجسڑڈ اقلیتی ووٹرز کا ڈیٹا لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی،الیکشن کمیشن سے این اے 52, 53 اور 54 میں رجسٹرڈ مسیحی ووٹرز کا ڈیٹا بھی مانگا گیا تھا،آئین کے تحت الیکشن کمیشن معلومات فراہم کرنے کا پابند تھا، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا فراہم نہیں کیا، عدالت الیکشن کمیشن کو حکم جاری کرے،اس پرعدالت نے کہاکہ یہ تمام معلومات تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، معلومات پہلے ہی دستیاب ہیں تو الیکشن کمیشن کو کس طرح نوٹس جاری کر سکتے ہیں،بادی النظر میں درخواست غیر موثر ہے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔