Live Updates

اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے سے عوام کو سہولت اور معیشت بہتر ہوسکتی ہے تو جیل میں ڈال دیں،سید خورشید احمد شاہ

ملک کی معیشت جتنی آج تباہ ہورہی ہے اتنی پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی ، عمران خان این آر او کی بات کررہے ہیں مگر وہ بتائیں تو کون ان سے این آر او مانگ رہا ہے اور کس بادشاہ نے مانگی ہے،مرکزی رہنماپیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 جولائی 2019 22:50

اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے سے عوام کو سہولت  اور معیشت بہتر ہوسکتی ہے ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے سے عوام کو سہولت مل سکتی ہے اور معیشت بہتر ہوسکتی ہے تو جیل میں ڈال دیں ہم جیلیں بھگت چکے ہیں لیکن عمران خان کبھی جیل نہیں گئے ہیں ہم ان سے کہتے ہیں کہ سب سیاستدانوں کو جیل میں ڈال دیں مگر عوام کی حالت پر رحم کھائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت جتنی آج تباہ ہورہی ہے اتنی پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی مہنگائی بڑھ رہی ہے کل جو چیز ایک روپے کی مل رہی تھی وہ آج ڈھائی روپے کی مل رہی ہے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے عوام جب گیس اور بجلی کے بل دینے کے بعد راشن خریدنے جائیں گے تو ان کی چیخیں نکل جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او کی بات کررہے ہیں مگر وہ بتائیں تو کون ان سے این آر او مانگ رہا ہے اور کس بادشاہ نے مانگی ہے ان کا کہنا تھا کہ سونامی نام ہی تباہی کا ہے اور عوام اس وقت سونامی کو بھگت رہے ہیں یہ قرض لے کر خوشیاں منا رہے ہیں ان لوگوں نے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ تو نوکریاں دینے کے بجائے وہ تو نوکریاں چھین رہے ہیں عمران خان آج اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں ڈالر مہنگا ہوتا جارہا ہے پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے سے قبل معاشی حالات کا علم تھا مگر اس کے باوجود عوام سے جھوٹ بولتے رہے ہیں اور ان کی صرف کوشش ہورہی ہے کہ صرف مخالفین کو دبائے انہیں جیل میں ڈال دے لیکن اگر ان کے پیٹ ہمیں جیل میں ڈالنے سے بھرتے ہیں تو ہمیں مسئلہ نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ معیشت صرف زراعت سے بہتر ہوسکتی ہے لیکن یہ زراعت کو تباہ کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ گھروں سے نکلنیسے پہلے اپنی گاڑیوں کی ڈگی کو چیک کرکے نکلیں ورنہ ان کی ڈگی سے بھی کچھ بھی نکل سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری اچھا پیغام نہیں ہے عمران خان کا نظریہ اس کی گرفتاری سے چکنا چور ہوگیا ہے ہم کہتے ہیں کہ ملک میں تمام چیزیں آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہئیں عدالتیں آزاد ہیں ججز فیصلے کررہے ہیں عمران خان سے کوئی نہیں کہہ رہا ہے کہ ہمیں چھوڑ دو۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات