وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے اوورسیز کمشنر زبیر اقبال کیانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 4 جولائی 2019 23:23

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے اوورسیز کمشنر زبیر اقبال کیانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ اوورسیز کمشنر نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو کمیشن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اوورسیز کشمیریوں کی سہولیات کیلئے اوورسیز کمیشن کا قیام عمل میں لایااور اس کیلئے بجٹ میں باضابطہ رقم بھی مختص کی گئی ہے ۔

تارکین وطن کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن ، شکایات کیلئے ویب سائٹ اور ان کے حل کیلئے دس ضلعوں میں اورسیز سینٹر ز بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے اندر سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن کا کردار و خدمات ناقابل فراموش ہیں، تارکین وطن مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حالیہ دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے آواز اٹھائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کی ترقی اور خوشحالی میں بھی تارکین وطن کا کردارشامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد خطہ کے اندر تارکین وطن کو سرمایہ کاری کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ترسہولیات مہیا کی جائیں گی اور سیاحت سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔