Live Updates

فیاض الحسن چوہان کو محکمہ جنگلات کا قلم دان دیئے جانے کا امکان

سابق صوبائی وزیرسے ایک اقلیتی برادری کے بارے میں نامناسب کلمات ادا کرنے پر وزارت اطلاعات واپس لی گئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 5 جولائی 2019 12:03

فیاض الحسن چوہان کو محکمہ جنگلات کا قلم دان دیئے جانے کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 5 جُولائی 2019ء) پنجاب حکومت کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر صوبائی وزارت کا قلم دان مِلنے کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں۔ میڈیا ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزارت دی جا رہی ہے، اس بار یہ وزارت محکمہ جنگلات کی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آج کے روز ہی فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیر بن جائیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ رمضان المبارک کے دوران بھی سابق وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عید کے بعد واپس آ رہے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوئی لیکن سازشیوں کا نام نہیں بتاؤں گا، جنہوں نے مٹھائیاں بانٹیں، وہی اُگلیں گے۔

(جاری ہے)

ایک میڈیا چینل سے بات کے دوران اُنہوں نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ میں فرنٹ فٹ پر کھیلتا ہوں اس لیے مخالفت ہوتی ہے۔

اس بیان کے دو روز بعد ہی اُنہیں حکومت پنجاب نے اپنا ترجمان مقرر کر دیا تھا۔ اُن کے علاوہ شوکت بسرا، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، فیصل صالح حیات، احمد چٹھہ، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، ڈاکٹر زرقا، عثمان سعید بسرا اور عائشہ چودھری بھی پنجاب حکومت کی ترجمانی کے فرائض انجام دے رہے تھی۔ فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی کے رُکن ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اُنہیں پنجاب کا وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا لیکن اپنے بہت سے متنازع بیانات کی وجہ سے وہ کئی بار تنقید کا شکار ہوئے اور پھر ہندو برادری کے حوالے سے ایک بیان پر انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات