پانچ جولائی :پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کا منتخب حکومت کو ختم کرنے کیخلاف یوم سیاہ

جمعہ 5 جولائی 2019 21:59

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے پانچ جولائی 1977ء میں جنرل ضیاء کی جانب سے فوجی نے بغاوت کے ذریعہ پاکستان کی منتخب حکومت کو ختم کرنے کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا پارٹی کارکنوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھے تھے اور پارٹی کے ضلعی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی پارٹی کارکنوں نے پارٹی اور سیاہ پرچم اٹھارکھے تھے جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب ہرنائی کے سامنے احتجاجی احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ سے پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین ، ضلعی جنرل سیکرٹری شین گل ترین ، صوبائی رہنماء حاجی نورمحمد ترین،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شازیب بھٹو، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر قدیر ملازئی ، حفیظ اللہ ترین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ جولائی 1977ء میں جنرل ضیاء کی جانب سے ملک میں فوجی نے بغاوت کرکے پاکستان کی منتخب جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پانچ جولائی کو ہرسال یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہیں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 جولائی جہاں پیپلز پارٹی کے لئے آج بھی سیاہ ترین دن ہے وہیں پاکستان کی تاریخ کے طویل ترین مارشل لا کے آغاز کا دن بھی ہے جیالوں کے لئے آج بھی ضیا الحق سب سے بڑا دشمن ہے، آج کل ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے باعث جن مسائل سے دوچار ہے ان کا بل واسطہ تعلق 5 جولائی کی فوجی بغاوت سے ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک و قوم کے مفادمیں جو اقدامات کئے اس سے آج بھی عوام فائدہ اٹھارہے ہیں ،جتنی ترقی پاکستان نے ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں کی ہے اتنی ترقی کسی کے دور میں نہیں ہوئی ،ذوالفقارعلی بھٹو عظیم سیاستدان تھے ،انہوں نے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے سنہری کارنامہ انجام دیا اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے،اسی طرح بے نظیر بھٹو شہید نے ملک کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی واحد جمہوری سیاسی جماعت جو ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور ہر آمر کے خلاف ہرفورم پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک جمہوریت کی بحالی کیلئے کسی بھی قربانیوں سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ آج بھی ملک میں سویلین مارشل لا ہے ملک میڈیا سمیت اظہار رائے مکمل پابندی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے شریک چیئرمین ودیگر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔