اٹک، جمعیت کا کارکنوں کو متحرک کرنے و اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں کے سلسلہ میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں علماء کنونشن منعقد کرنے کا اعلان

جمعہ 5 جولائی 2019 23:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک نے کارکنوں کو متحرک کرنے اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں کے سلسلہ میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں علماء کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے اس بات کا اعلان ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مفتی تاج الدین ربانی نے اپنی صدارت میں دارلعلوم خدام الدین سلیم خان میں منعقدہ جے یو آئی کی ضلعی عاملہ تحصیلوں کے امراء جنرل سیکرٹریز ، سیکرٹریز مالیات ، سیکرٹریز اطلاعات ، ضلعی اور تحصیل سالاروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں علماء کرام کی آراء اور مشاورت کے بعد کیا اجلاس سے سرپرست اعلیٰ قاضی خالد محمود مفتی تاج الدین ربانی ، مولانا سید بلال بادشاہ ، مولانا عزیر احمد ، مولانا محمد نعیم ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، مولانا حافظ ہارون الرشید ، ملک شاہد ، قاسم خان وردگ ، ابراہیم فانی ، مولانا شہاب الدین ، مولانا قاسم شاہ ، مفتی عبدالباسط ، مولانا حامد نواز ، قاری عبدالرئوف ، مفتی سعیدالرحمان ، مولانا ذکریا کلیم اللہ ، مولانا اظہار الحق ، مولانا ضیاء المحسن ، سید زرغن شاہ ، قاری فخر الدین رازی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل اٹک میں علماء کنونشن 11 جولائی بروز جمعرات ، تحصیل حسن ابدال میں 18 جولائی ، تحصیل جنڈ و تحصیل پنڈی گھیب جولائی کے تیسرے ہفتے میں جبکہ تحصیل حضرو میں جولائی کے چوتھے ہفتے میں علماء کنونشن منعقدہ کئے جائیں گے تمام تحصیلوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی اپنی تحصیل میں یونین کونسل سطح پرباڈیزکوجلدازجلد مکمل کریں جے ٹی آئی کو ضلع بھر میں فعال اورمتحرک کرنے کیلئے قاسم خان وردگ کو ضلع کاسرپرست مقررکیاگیاہے جوکہ اپنی نگرانی میں جے ٹی آئی کے ضلعی کنونیئرمولاناسفیان کلیم کی مشاورت سے یونٹ قائم کریں گے اجلاس میں ضلع بھر سے آئے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداران نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر آواز پر لبیک کہنے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیاضلع امیر مفتی تاج الدین ربانی نے کامیاب اجلاس بہترین انتظامات کرنے اور پر تکلف ظہرانہ دینے پر پوری جماعت کی طرف سے حافظ ہارون الرشید اور مولانا عبدالرشید کا شکریہ ادا کیا ۔