ً علی محمد خان اورشہریار آفریدی کی شوکت یوسفزئی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 5 جولائی 2019 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کے گھر پر ان کی والدہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری حکام کی آمد جاری ھے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی آج شوکت یوسفزئی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر آئے اوران سیاظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما شہید سمیع الحق کے بیٹے اور جمیعت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق بھی صوبائی وزیر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آئے اور مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لیے دعائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ شوکت یوسفزئی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔