اسحق ڈار نے ماروی میمن کے ساتھ اپنا نکاح خود پڑھایا تھا

ماروی میمن نے زبان بند رکھنے کے لیے چند مطالبات سامنے رکھ دیئے، معروف صحافی کا دعویٰ

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 6 جولائی 2019 11:15

اسحق ڈار نے ماروی میمن کے ساتھ اپنا نکاح خود پڑھایا تھا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جولائی 2019ء) معروف صحافی و تجزیہ کار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معروف سیاست دان خاتون ماروی میمن کی جانب سے چند روز میں اسحق ڈار کے ساتھ نکاح کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ تجزیہ کار مطیع اللہ جان کے مطابق ماروی میمن نے اسحاق ڈار کے خلاف پریس کانفرنس کی دھمکی دی تھی جس کی مُدت میں اب صرف 72 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

تاہم نواز لیگ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہے کہ اس پریس کانفرنس کو معطل کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں نواز لیگ والے اسحاق ڈار کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں کہ آپ کچھ چیزیں اور کچھ باتیں مان لیں تاکہ ماروی میمن پریس کانفرنس نہ کریں۔ درمیان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کچھ دِنوں کے لیے ماروی میمن کو روک لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے ابھی قریبی حلقوں کو جو کچھ بتایا ہے اس کے مطابق اسحاق ڈار نے 30 جُون 2016ء کو اُن سے نکاح کیا تھا۔ یہ نکاح منسٹر انکلیو میں انجام پایا۔ اس نکاح کے لیے اسحق ڈار اپنے دو ملازمین کو اپنے ساتھ گواہ کے طور پر لے کر گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسحق ڈار نے ماروی میمن کے ساتھ اپنا نکاح خود پڑھایا تھا۔ بعد میں اسحق ڈار اس نکاح سے مُکر گئے تھے۔

اس بات پر ماروی میمن شدید غصّے میں دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے اسحق ڈار کے بارے میں زبان نہ کھولنے کے لیے چھ مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ جن میں سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ اسحٰق ڈار سب کے سامنے یہ تسلیم کریں کہ ماروی میمن کے ساتھ اُن کا نکاح ہوا ہے۔ دُوسرا مطالبہ یہ ہے کہ وہ اس بات کا اعتراف کریں کہ اُنہوں نے ماروی میمن کے ساتھ اپنا نکاح چھُپانے کی کوشش کی۔

جس کے لیے وہ معافی مانگتے ہیں۔ اس کے بعد اگر ماروی میمن اُن کو معاف کر دیتی ہیں تو پھر وہ ماروی میمن کو اہلیہ کے طور پر اپنے ساتھ رکھیں گے۔ اور اُن کے تمام حقوق بھی پُورے کریں گے۔ ماروی میمن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اسحق ڈار اب تیسری شادی نہیں کریں گے۔ یعنی وہ اپنی دُوسری بیوی ماروی میمن کے بعد کوئی اور شادی نہیں کریں گے۔ ماروی میمن نے دھمکی دی ہے کہ وہ یہ بھی بتا دیں گی کہ اُن کی شادی کا پتا چلنے پر اسحق ڈار کے خاندان کے چند افراد کی جانب سے اُنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تاہم مسلم لیگ نواز کے لیے سب سے بڑی پریشانی ماروی میمن کی یہ دھمکی ہے کہ وہ اسحق ڈار کی جانب سے اُن سے کہی گئی وہ خفیہ باتیں بھی آشکار کر دیں گی کہ مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ قیادت کیا کیا کرتی رہی ہے۔