آؤ مجھے بھی جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لو

میں پرویز مشرف کی طرح ملک سے بھاگوں گا نہیں۔ معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 جولائی 2019 11:27

آؤ مجھے بھی جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جولائی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر آپ سمیت دیگر کچھ صحافیوں کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ ملک دشمن صحافی ہیں ان کو گرفتار کر لیا جائے۔ اس پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ میں نے اپنا مؤقف تو دے دیا اور سوچا پتہ نہیں ٹی وی چینل میرا یہ مؤقف پیش کر سکے یا نہیں لہٰذا میں نے سوچا کہ براہ راست سب سے بات کی جائے۔

پاکستانی عوام حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوتی جس کا سب سے بڑا ثبوت میں ہوں، پوری کوشش کی گئی کہ میں ملک سے باہر چلا جاؤں، ملک سے بھاگ جاؤں۔ میں اپنے ساتھ کھڑے صحافیوں کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ کچھ لوگ آنے والے دنوں میں ہم پر بھی جھوٹے مقدمات بنائیں گے ، اس سے پہلے کہ ہمیں بھی ناکے پر روک کر ہماری گاڑی میں بھی منشیات رکھی جائیں۔

ہمیں ان کے خلاف کارروائی ضرور کرنی چاہئیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔وہ تمام لوگ جو میرے سمیت کچھ صحافیوں کی گرفتاریوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، اُن سے کہوں گا کہ کم از کم آپ پہلے ہمارے خلاف کوئی مقدمہ درج کر لیں۔کوئی ثبوت لے آئیں، ویسے تو آپ ہمیں ثبوت کے بغیر بھی گرفتار کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کے پاس طاقت ہے بندوق آپ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آؤ مجھے بھی جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لو۔ حامد میر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کسی کو مخاطب کیے بغیر کہا کہ میں آپ کو آج یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ہمیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں یا صرف مطالبات کر رہے ہیں تو نہ تو دھمکیاں دیں اور نہ ہی مطالبات کریں بلکہ آئیں اور گرفتار کر لیں۔ اس لیے کیونکہ میں تو گرفتاری کے لیے تیار ہوں۔

اور میں ایک اور بات آپ کو بتانا چاہتا ہوں، پتے کی بات ہے کہ میں جنرل پرویز مشرف نہیں ہوں جو گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے بھاگ گیا تھا۔ الحمد لللہ! میں ایک سویلین پاکستانی ہوں ، قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کا پیروکار ہوں۔ اور میں آپ کے جھوٹے الزامات سے ڈرتا بھی نہیں ہوں۔ اُن کا مزید کیاکہنا تھا آپ بھی دیکھیں: