ہارر تھرلر فلم ’’مڈسومر ‘‘کی کاسٹ فلم دیکھنے کے بعد 10منٹ تک سکتے میں رہی، جیک رینور

ہفتہ 6 جولائی 2019 13:20

ہارر تھرلر فلم ’’مڈسومر ‘‘کی کاسٹ فلم دیکھنے کے بعد 10منٹ تک سکتے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) ل ہالی وڈ اداکار جیک رینور نے کہا ہے کہ ہارر تھرلر فلم ’’مڈسومر ‘‘ کی کاسٹ پہلی بار فلم دیکھنے کے بعد 10منٹ تک سکتے میں رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جیک رینور کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم نے بطور کاسٹ نیویارک میں فلم دیکھی اور مزاح کی وجہ سے فلم کی کاسٹ زیادہ تر محظوظ ہوئی لیکن فلم کے تیسرے اورآخری حصے میں ہم سب خاموش ہو گئے کسی نے یہ کہا کہ تم نے فلم میں اچھا کام کیا ہے یا فلم بہت اچھی ہے ، ایسا نہیں تھا ہم سب فلم دیکھ کر سکتے میں رہ گئے کیونکہ فلم کی عکسبندی کے دوران سب کچھ بہت مختلف ہوتا ہے اور جب شائقین کے لئے فلم کے مناظر ترتیب دیے جاتے ہیں تو فلم مکمل طور پر بدل جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :