فلم ’’کاف کنگنا ‘‘ عیدالاضحیٰ پر ہی ریلیز ہو گی، ہدایت کار خلیل الرحمن قمر

ہفتہ 6 جولائی 2019 14:19

فلم ’’کاف کنگنا ‘‘ عیدالاضحیٰ پر ہی ریلیز ہو گی، ہدایت کار خلیل الرحمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) پاکستانی فلم ہدایت کار خلیل الرحمن قمر نے فلم ’’کاف کنگنا ‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیل الرحمن قمر کی فلم ’’کاف کنگنا ‘‘ کی ریلیز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز نہیں ہو گی جس پر ہدایت کار نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق عیدالالضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :