برطانوی نژاد پاکستانی حسینہ سلینا مس یونیورس کے 11 ویں مقابلہ حسن کے فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 6 جولائی 2019 14:43

برطانوی نژاد پاکستانی حسینہ سلینا مس یونیورس کے 11 ویں مقابلہ حسن کے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) دنیا بھر میں خواتین کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’’اے سسٹرہڈ ‘‘ کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بننے والی برطانوی نژاد پاکستان سے تعلق رکھنے والی حسینہ سلینا مس یونیورس کے 11ویں مقابلہ حسن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں، فائنل تقریب 13جولائی کو برطانیہ کے علاقے ویلز میں ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ضمن میں سلینا کا کہنا ہے کہ وہ ریئل سٹیٹ انڈسٹری میں خواتین کے لئے پیشہ وارانہ مواقع کے لئے کام کر رہی ہیں، وہ ہمدرد شخصیت کی حامل لڑکی ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے اور ان کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :