سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں شروع کر دیں

ہفتہ 6 جولائی 2019 17:17

سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں شروع ..
لاہور۔6 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں شروع کر دیں‘ سینما مالکان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمساز فلموں کی ضرورت پوری کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں‘ لہٰذا بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے فلم انڈسٹری کو کچھ سہارا مل سکتا ہے‘ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے کسی پاکستان فلم ساز نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، خسارے کا دبائو بڑھنے کے باعث سینما مالکان نے نئے سرے سے ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش کا مطالبہ تیز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :