تابندہ علی کی ’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘‘میں دھماکے دار انٹری

ہفتہ 6 جولائی 2019 22:00

تابندہ علی کی ’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘‘میں دھماکے دار انٹری
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2019ء) فلمسٹار تابندہ علی کی’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘‘ میں دھماکے دار انٹری،آن لائن کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی شالیمار تھیٹر میں گذشتہ روز شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے’’پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘ ‘میں کام کررہی ہیں اس ڈرامے کے مصنف ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ پروڈیوسرحسن طارق اور علی طارق ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اس ڈرامے میں مشہور گانے’’اکھیاں ملاواں گی تے کی دیویں گا‘‘ پرپرفارم کررہی ہیں۔جسے ان کے پرستار بیحد پسند کررہے ہیں ایک سوال کے دوران انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی ہرپرفارمنس بہت محںت سے تیار کی ہوتی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی ہر نئی پرفارمنس کو بیحد سراہاجاتا ہے اور وہ اپنے پرستاروں کی بھی مشکور ہیں جو ان کے ہر نئے ڈرامے کو کامیابی کی سند دیتے ہیں۔تابندہ علی نے مذید کہاکہ وہ کسی سے مقابلے کے لیئے گانا تیار نہیں کرواتیں بلکہ اپنی پرفارمنس کو ہٹ کروانے کے لیئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :